Social

سپریم کورٹ نے نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اورن لیگ کے اہم ترین وزیر کو سخت ترین سزا دے دی

[ad_1]

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں تاخیر سے جواب جمع کرانے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کو 20ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے بنچ نے دیال سنگھ کالج عمارت کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے تاخیر سے جواب جمع کرانے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کو 20ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے


کہ چیئرمین اپنی جیب سے یہ جرمانہ ادا کریں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صدیق الفاروق کی تعلیمی قابلیت کیاہے؟ ۔ وکیل نے بتایا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے گریجویشن کی ہے، چیف جسٹس نے کہا گریجویشن کے ساتھ ان کی سیاسی وابستگی بھی اہم ہے، وکیل نے کہا کہ عدالت صدیق الفاروق کی سیاسی وابستگی کے ساتھ کارکردگی بھی دیکھے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ متروکہ وقف املاک جائیداد پر کل پرسوں اہم فیصلے دے رہے ہیں۔


The post سپریم کورٹ نے نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اورن لیگ کے اہم ترین وزیر کو سخت ترین سزا دے دی appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv