Social

’’خیبر پختونخواہ میںشفافیت کے دعوئوں کا پول کھل گیا‘‘ پہلا بڑا میگا پراجیکٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، باب پشاور فلائی اوور میں دراڑیں پڑ گئیں، گرنے کا خطرہ، ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف

[ad_1]

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان خیبرپختونخواہ میں خٹک حکومت کے گن گاتے تھکتے نہیں تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کا پہلا میگا پراجیکٹ ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا، پشاور فلائی اوور میں دراڑیں پڑ گئیں، ناقص میٹریل استعمال ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں خٹک حکومت کا پہلا میگا پراجیکٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے ، پشاور فلائی اوور میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جبکہ منصوبے میں ناقص میٹریل کے استعمال


کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اس منصوبے کا افتتاح عمران خان نے 18جنوری 2016کو کیا تھا جو کہ ایک ارب 77کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا۔ فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے اور دراڑیں پڑنے سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جبکہ لوگوں نے دراڑیں پڑے کی شکایت بھی درج کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلائی اوور کی فوری طور پر مرمت کی جائے اور اس میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔


The post ’’خیبر پختونخواہ میںشفافیت کے دعوئوں کا پول کھل گیا‘‘ پہلا بڑا میگا پراجیکٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، باب پشاور فلائی اوور میں دراڑیں پڑ گئیں، گرنے کا خطرہ، ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv