Social

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر ’’دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے‘‘،پرتپاک استقبال

[ad_1]

راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سری لنکا کی تینوں سروسز کے سربراہان سے ملے اور انہیں تینوں سروسز ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آرمی چیف نے سری لنکا کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا جہاں کالج کی فیکلٹی اور سٹاف سے بھی ملاقات کی


۔سری لنکا کی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سری لنکن قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔سری لنکن قیادت نے سری لنکا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔


The post آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر ’’دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے‘‘،پرتپاک استقبال appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv