[ad_1]
لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم کی رہائشگاہ جاتی امراء پر تعینات سکیورٹی ذمہ داران نے اپوزیشن کے آج کے احتجاجی جلسے کے پیش نظر لاہور پولیس کے افسران کو مراسلہ لکھ دیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مراسلے میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ احتجاجی جلسے میں کسی بھی طرح کا اعلان ہو سکتا ہے اس لئے سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں ۔
اس تناظر میں آج صبح سے ہی سابق وزیر اعظم جاتی امراء کو جانے والے راستوں کو بند کر دیا جائے گا۔ مراسلے میں آنسو گیس کے شیلز فائر کرنے والی آٹھ گنز، 120شیلز ،آنسو گیس کے پچاس ہینڈ گرینیڈ بھی مانگے گئے ہیں۔
The post سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امراء خطرے میں،احتجاجی جلسے میں کسی بھی طرح کا اعلان ہو سکتا ہے،پولیس افسران کو مراسلے میں چونکادینے والے انکشافات appeared first on JavedCh.Com.
Comments