Social

لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے اور دھرنے پر ممکنہ ردعمل ،حکومت نے اسلام آباد میں 2ماہ کے لئے بڑی پابندی کا اعلان کردیا

[ad_1]

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے اور دھرنے پر ممکنہ ردعمل کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں جلسے، جلوسوں، مجالس اور دیگر سرگرمیوں پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ جلسے، جلوسوں، مجالس اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت بھر میں لاؤڈ سپیکر، کیسٹ پلئیر


سسٹم اور دیگر ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے تقاریر پر سترہ مارچ تک مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ مشکل ہے۔


The post لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے اور دھرنے پر ممکنہ ردعمل ،حکومت نے اسلام آباد میں 2ماہ کے لئے بڑی پابندی کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv