Social

وزارت داخلہ نے بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کی درآمد کیلئے کیا چیز لازمی قرار دے دی؟ پالیسی کا فوری اطلاق

[ad_1]

اسلام آباد(سی پی پی ) وزارت داخلہ نے بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کے لیے نئی پالیسی جاری کردی جس کے مطابق بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کی درآمد اور تیاری کے لیے منظوری لازمی قرار دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کے لیے نئی پالیسی جاری کردی۔ نئی پالیسی کے بعد بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کی درآمد اور مقامی سطح پر تیاری میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔نئی پالیسی آنے کے بعد سابقہ تمام پالیسیاں فوری منسوخ ہوگئیں جبکہ نئی پالیسی کا اطلاق بھی فوری ہوگا۔پالیسی کے تحت بلٹ


اور بم پروف گاڑیوں کے لیے پارٹس بھی منگوائے جاسکیں گے۔ بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کی درآمد اور تیاری کے لیے منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔علاوہ ازیں گاڑی مقامی سطح پر تیارکرنے والی کمپنیوں کو ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہونا ہوگا جبکہ کمپنیوں کو سیکیورٹی ایجنسیز سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔پالیسی کے تحت سفارتی مشن اور عالمی ادارے وزارت خارجہ کے ذریعے رجوع کر سکیں گے۔ 50 ملین سالانہ ٹیکس ادا کرنے والی فرمز کی درخواستوں کو ترجیح دی جائے گی۔


The post وزارت داخلہ نے بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کی درآمد کیلئے کیا چیز لازمی قرار دے دی؟ پالیسی کا فوری اطلاق appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv