[ad_1]
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اب مانیکا خاندان کی بہو نہیں ہیں، وہ جس سے مرضی نکاح کریں ان کا ذاتی معاملہ ہے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے احمد رضا مانیکا نے کہا کہ خاور مانیکا سے طلاق کے بعد بشریٰ بی بی اب مانیکا خاندان کی بہو نہیں رہی ہیں، عمران خان یا کسی اور سے نکاح بشریٰ بی بی کا ذاتی معاملہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو مانیکا خاندان سے
منسوب کرنا سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک بھی مانیکا خاندان اپنی ایک سیاسی شناخت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مبینہ شادی کے بعد بشریٰ مانیکا پر شادی کی خبر لیک کرانے کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔اس بارے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ابھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ خبر آخر کیسے لیک ہوئی۔ رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اب مانیکا خاندان کی بہو نہیں ہیں
The post عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی، طویل خاموشی کے بعد مانیکا خاندان کا باضابطہ موقف سامنے آ گیا، سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا نے اہم ترین اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments