تاریخ: 04/27/2017 - موضوع: لیٹسٹ خبریں
ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ، بھارت پاکستانی پہلوانوں سے ڈر گیا
(عامر رضا): بھارت پاکستانی پہلوانوں سے ڈر گیا۔ ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کے دو پہلوانوں کو تاحال ویزوں کا اجراء نہیں ہوسکا۔
ایشین چیمپئن شپ دس سے پندرہ مئی تک نئی دہلی میں منعقد ہونا ہے جس میں پاکستان کے محمد انعام 86 کے جی اور محمد بلال نے 57 کے جی میں حصہ لینا ہے، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کا کہنا تھا کہ تمام این او سی اور کاغذات مکمل کرلیے لیکن ویزہ تو دور کی بات ہے ابھی تک پہلوانوں کے پاسپورٹ بھی جمع نہیں کئے جارہے۔ان مقابلوں میں حصہ لینے والے پہلوان محمد انعام اور محمد بلال اپنے کوچ سہیل رشید کے ساتھ کڑی محنت کر رہے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ تیاریاں مکمل ہیں، بھارت کو کھیلوں کے لیے دروازے بند نہیں کرنے چاہیئں۔
Comments