Social

گدھے کی کھالیں غیر قانونی طور پر باہر بھیجنے کے ملزمان کا ریمانڈ

کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کورٹ نے گدھے کی کھالیں غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے کے الزام میں گرفتار چینی باشندے سمیت 7 ملزمان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر کسٹم کے حوالے کر دیا۔گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار 7 ملزمان کو کسٹم ا ینڈ ٹیکسیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیاتھا جن کے قبضے سے ملنے والی 592 بوریاں سے گدھے کی 4 ہزار 736 کھالیں برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان یہ کھالیں لاہور سے لے کر آئے تھے جو غیر قانونی طور پر بیرون ملک اسمگل کی جانی تھیں۔ملزمان میں چینی باشدہ ٹو زونگ زیو،جبکہ 6 پاکستانیوں میں افشاں، احتشام، دانیال، محمد جمن، محمد فیصل اور ذیشان شامل ہیں۔کسٹم نے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کسٹم کے حوالے کردیا۔کسٹم حکام کے مطابق کھالوں کی قیمت کروڑوں روپے مالیت کی بنتی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv