Social

صدر ممنون سے اٹلی کے آرمی چیف کی ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین سے اٹلی کے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے، صدر مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں مکمل امن کا خواہشمند ہے۔صدر مملکت سے اٹلی کے آرمی چیف کی ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان عالمی برادری کے مثبت کردار کا خیر مقدم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے تاریخی قربانیاں دی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور اٹلی کے دفاعی شعبے میں اعلیٰ سطح پر تبادلہ خیال دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv