تاریخ: 04/27/2017 - موضوع: لاہور, لیٹسٹ خبریں
کسٹم کا فرید ایکسپریس پر چھاپہ، سٹون اور گلاس شیٹس کی بھاری کھیپ برآمد
(رضوان نقوی ): کسٹم اینٹی سمگلنگ نے لاکھوں روپے مالیت کی سٹون شیٹس اور گلاس شیٹس کی سمگلنگ ناکام بنا دی، کسٹم عملے نے کراچی سے آنے والی فرید ایکسپریس سے اڑھائی ٹن سے زائد شیٹس برآمد کرکے ضبط کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم اینٹی سمگلنگ کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کراچی سے آنے والی فرید ایکسپریس میں لاکھوں روپے مالیت کی سمگل شدہ سٹون اور گلاس شیٹس لاہور لائی جارہی ہیں۔جس پر کسٹم اینٹی سمگلنگ نے ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے فرید ایکسپریس سے عروسی ملبوسات، لیڈیز ہینڈ بیگز اور لیڈیز فینسی شوز کی تیاری میں استعمال ہونے والی 2608 کلو گرام سٹون شیٹس برآمد کر کے ضبط کرلی ہیں۔کسٹم اینٹی سمگلنگ حکام کے مطابق یہ سٹون شیٹس شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر زین نے ٹرین کے ذریعے منگوائی تھیں۔ کسٹم اینٹی سمگلنگ کی ٹیم میں انسپکٹر منصور الہیٰ، گلزار بھٹی اور طارق بیگ شامل تھے۔
Comments