Social

ریاض پیرزادہ کے استعفے پر رانا ثناء برہم، خورشید شاہ کی حمایت

مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے ریاض پیرزادہ کے استعفے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ استعفیٰ دے کر باتیں کی جائیں، شکایت تھی توپہلے وزیراعظم کے نوٹس میں لاناچاہیے تھی ۔اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کی حمایت میں بول پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے، وہ کب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کئی مقدمات میں وزیراعظم صادق نظر نہیں آرہے، وزیراعظم کوکرپشن میں ملوث افسران کی حمایت نہیں کرنی چاہیے، وہ خود پاناما میں ملوث ہیں، کرپشن کیسے روکیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv