Social

ایسا عروسی لباس جسے پہنا اورکھایا جاسکے

اپنی شادی کے موقع پرنت نیا اور خوبصورت لباس زیب تن کرنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے تاہم لندن کی معروف ڈیزائنرز نے ایسا انوکھا اور منفرد عروسی لباس تیار کیا ہے جسے پہننے کے ساتھ ساتھ کھایا بھی جاسکتا ہے۔لندن میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے کیک ڈیکوریشن شو میں پیش کیا جانے والا یہ لباس کوئی عام لباس نہیں بلکہ ایک کیک ہے جسے نہایت خوبصورتی کے ساتھ اور منفرد انداز میں تیار کیا گیا ہے۔اس انوکھے لباس کی لمبائی 6 فٹ ہے جس کی تیاری تقریباً 10 دنوں میں مکمل کی گئی ہے۔اس خوبصورت اور ’لذیذ‘ لباس کی تیاری میں 132 پاؤنڈ فونڈنٹ جبکہ 110 پاؤنڈ ماڈلنگ پیسٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv