Social

راولپنڈی میں حادثہ، میٹرو بس سے گرکر طالبہ جاں بحق

راولپنڈی میں رحمٰن آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب تیز رفتار میٹرو بس کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق اسلام آباد جانے والی میٹرو بس نمبر 061 تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے بس کا دروازہ کھل گیا۔ دروازہ کھلتے ہی میڈیکل کی سمیرا نامی طالبہ بس سے باہر جا گری اور اسی بس کے ٹائر تلے آکر جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صادق آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔واقعے کے بعد نجی کالج کے طلبہ سراپا احتجاج ہیں اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں جمع ہونا ہو گئے۔طلبہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میٹرو انتظامیہ کی ملی بھگت سے ڈرائیور فرار ہوا۔ معاملے کی شفاف تحقیقات نہ ہوئی تو میٹرو ٹریک بند کر دیں گے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv