Social

بھارت عالمی مارکیٹ سے پاکستانی برآمدات کے خاتمے پر تل گیا

بھارت عالمی مارکیٹ سےپاکستانی برآمدات کے خاتمے پرتل گیا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے کو بے پناہ مراعات دینے لگا۔کراچی میں جاری ایگا ٹیکس نمائش کے شرکا ءکا کہنا ہے کہ حکومت نے فوری توجہ نہ دی تو پاکستانی ایکسپورٹر مقابلے سے باہر ہوجائیں گے۔ٹیکسٹائل کا شعبہ، پاکستانی برآمدت میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے اور کراچی میں جاری ایگا ٹیکس نمائش میں اسی اہم ترین شعبے میں استعمال ہونے والی جدید مشینری رکھی گئی ہے۔نمائش میں شریک اسٹیک ہولڈرز نے بتایا کہ ملکی معیشت میں اہم کردار اداکرنے کے باوجود ٹیکسٹائل کا مقامی شعبہ خود کو جدید اور بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کرسکا جبکہ حکومتی سطح پر بھی اس شعبے کی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔اس غفلت کا فائدہ بھارت کو ہورہا ہے جو اپنے یکسپورٹرز کو مراعات دے کر پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو مقابلے سے باہر کرنے میں مصروف ہے۔نمائش میں آنے والے زیادہ تر کاروباری افراد کا خیال تھا کہ حکومت کی سپورٹ کے بغیر ٹیکسٹائل شعبے کی مشکلات دور ہونا ممکن نہیں۔برآمدکندگان کہتے ہیں کہ بھارت اپنی پالیسیوں سے پاکستانی برآمدی شعبے کو ٹارگٹ کررہا ہے، حکومت نے مقابلے کےلئے پیکیج تو دیا ہےلیکن اس پر عمل نہیں کر رہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv