Social

سرکاری اسکیم ،حج کی قرعہ اندازی آج ہو گی

سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کی قرعہ اندازی آج ہو گی جس میں ایک لاکھ سات ہزارپانچ سو چھبیس خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔سرکاری اسکیم کے تحت حج کے 3 لاکھ 38 ہزار 682 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں سو سال سے زائد عمر کے ستائیس مرد و خواتین نے بھی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہونے کے بعدآج وزارت مذہبی امور میں قرعہ اندازی ہو گی۔حج درخواستوں کی تفصیلات کے مطابق سو سال سے زائد عمر کے تیرہ مرد اور چودہ خواتین نے حج پر جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے درخواستیں جمع کروائی ہیں جبکہ نوے سے سو سال کے درمیان عمر کے چونسٹھ مرد اور اڑسٹھ خواتین نے بھی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv