
تاریخ: 04/28/2017 - موضوع: لاہور, لیٹسٹ خبریں
اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کا قافلہ لاہور سے روانہ
): اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے تحریک انصاف لاہور کا بڑا قافلہ ماڈل ٹاؤن آفس سے روانہ ہوگیا، پارٹی جھنڈے سے مشابہہ کپڑوں میں ملبوس شرکاء گو نواز گو کے نعرے لگا کر تازہ دم ہوتے رہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں سے قافلے روانہ ہوئے۔ سب سے بڑا قافلہ پی ٹی آئی اربن لاہور آفس ماڈل ٹاؤن سے صدر اربن لاہور ولید اقبال کی سربراہی میں روانہ ہوا۔روانگی سے قبل کارکنوں نے پارٹی نغموں پر بھنگڑے ڈالے اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ بیشتر مردوخواتین ورکروں نے پارٹی پرچم کے رنگ سے مشابہہ کپڑے بھی زیب تن کر رکھے تھے۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے تک تحریک انصاف کے ورکروں کی جدوجہد جاری رہے گی۔صدر اربن لاہور ولید اقبال اور جنرل سیکرٹری حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کے فیصلے کے بعد لوگ تحریک انصاف کے جلسوں میں بن بلائے آرہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب وزیراعظم کی پوری کرپشن نمایاں ہوگی لیکن وزیراعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے جی آئی ٹی سے انصاف کی توقع نہیں۔قافلے میں حماد اظہر، چوہدری اصغر گجر، عاطف چوہدری، محمد مدنی، عثمان حمزہ، عاطف چوہدری، سعدیہ سہیل، ڈاکٹر سیمی بخاری، نیلم شیخ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور ورکروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Comments