Social

ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر 14 سے 15 فٹ گہرا شگاف،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر 14 سے 15 فٹ گہرا شگاف،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
:شہر کی اہم اور مصروف شاہراہ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر سڑک میں ایک بار پھر چودہ سے پندرہ فٹ گہرا شگاف پڑگیا۔متعلقہ انتظامیہ نے ممکنہ حادثات کی روک تھام کیلئے لنک روڈ کی ایک شاہراہ بند کردی۔ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کو ٹاؤن شپ سے ملانے والی اہم اور مصروف شاہراہ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ایک بار پھر گہرا گھڑا پڑ گیا۔چودہ سے پندرہ فٹ گہرے گھڑے کے باعث ممکنہ حادثات کی روک تھام کیلئے سوسائٹی انتظامیہ نے بیریئرز اور ڈیوائڈرز لگا دیئے ہیں جس کے باعث اس اہم شاہراہ پر ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔ دفاتر اور سکول و کالج کے اوقات میں طلبہ و طالبات،والدین اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناکرناپڑرہا ہے۔اہل علاقہ کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھی عین اسی جگہ سے سڑک بیٹھ گئی تھی۔ گھڑا پڑنے کے باعث ایک گاڑی بھی اس میں دھنس گئی تھی۔علاقہ مکینوں کے مطابق سڑک کی تیاری میں ناقص مٹیریل کا استعمال ہوا ہے۔ تارکول اور بجری کے نیچے پتھروں کی بجائے ریت اور مٹی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے مطابق متعلقہ سڑک ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی حدود میں ہے اور اس سڑک کی دیکھ بھال بھی انہی کے ذمے ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv