Social

لاہور کالج برائے خواتین میں قرآت اور نعت کے مقابلے کا اہتمام

:وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے پروگرام کے تحت لاہور کالج برائے خواتین میں قرآت اور نعت کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں طالبات نے تلاوت کلام پاک کاشرف حاصل کیا اوربارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔خوبصورت آواز اورعشق مصطفیٰ سے سرشاردل ہوں توپھرتلاوت ونعت سننے اورپڑھنے کا اپنا ہی سرور ہوتا ہے۔لاہور کالج برائےخواتین میں ہو امقابلہ حُسن قرآت و نعت، جس میں معروف دانشور اوریا مقبول جان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، پنجاب کے بڑے شہروں سے آنے والی طالبات نے مقابلے میں شرکت کی ۔تقریب کے آخر میں جیتنے والی بچیوں کو سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔حسن قرآت اور مدح سرائی کے ان مقابلوں کا مقصد ایک طرف تو اللہ تعالیٰ اور اسکے رسولﷺ سے عشق کا جذبہ اُجاگر کرنا ہے تو دوسری جانب طالبات میں چھپی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانا بھی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv