: گورنمنٹ اصلاح معاشرہ سکول یوسف کالونی میں ٹیچر نے دوسری جماعت کے طالبعلم احسن کو 20 روپے فیس ادا نہ کرنے پر اسکا سر پھاڑ دیا۔شاہدرہ یوسف کالونی میں واقع گورنمنٹ اصلاح معاشرہ سکول میں زیر تعلیم دوسری جماعت کے طالبعلم محمد احسن کے منہ سے فیس نہ ہونے کا سن کر ٹیچر کنول کو غصہ آگیا اور اس نے طالبعلم پر ڈنڈوں کی بارش کردی جس سے محمد احسن کا سر پھٹ گیا۔ محمد احسن کے مطابق کلاس ٹیچر کنول نے 20 روپے فیس ادا نہ کرنے پر اس کو ڈنڈوں سے مارا جس سے وہ اپنے آپ کو سنبھال نہ سکا اور زمین پر گر گیا۔محمد احسن کا کہنا ہے کہ اسکے والد مزدور ہیں، جو 20 روپے فیس بھی ادا نہیں کرسکتے۔ اسے پڑھنے کا بہت شوق ہے لیکن سکول ٹیچر کا رویہ اسکے ساتھ ٹھیک نہیں۔ آئے روز ٹیچر کنول اس کو ڈانٹ ڈپٹ کرتی رہتی ہے۔محمد احسن کے والد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ایک طرف تو پڑھے گا پنجاب بڑھے گا پنجاب کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب تشدد پسند ٹیچرز ایسا کر کے طالبعلموں کو درس گاہوں سے دور رکھنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
Comments