Social

چوہدری نثار نے کراچی میں دو نادرا میگا سینٹرز کا افتتاح کردیا

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس میں نادرا کے دو میگا سینٹرز کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج نادرا کے دو میگا سینٹرز کھولے گئے ہیں جبکہ تیسرا میگا سینٹر سائٹ کے علاقے میں مئی کے آخر میں کھول دیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 3 لاکھ شناختی کارڈ بلاک کیے گئے تھے، جن میں سے ایک لاکھ 72 ہزار شناختی کارڈ مستقل طور پر بلاک کردیے ہیں، ڈیڑھ لاکھ شناختی کارڈز کو ان بلاک کیا جارہا ہے ، باقی رہ جانےوالےشناختی کارڈز کو مرحلہ وار ان بلاک کیا جا ئے گا،کراچی میں پانچ لاکھ شناختی کارڈز بلاک کیے جانے کی بات سراسرغلط ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج بھی ہوں اور کل بھی رہوں گا، ایک وقت تھا کہ یہاں مثالی صفائی ستھرائی ہوتی تھی، مگر اب یہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ گرمی سے تھکے ہارے لوگ نادراسینٹرز میں آئیں تو عملے کو چاہیے کہ ان سے خوش اخلاقی سے پیش آئے،ایسا نظام بنائیں گے کہ عوام کو نادرا مراکز میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ تمام میگا سینٹرز میں شکایتی ڈیسک بنائیں، جو بھی عوام سے بدتمیزی کرے اسے ادارے سے نکالیں، میگا سینٹرز میں 3ہزار درخواستیں نمٹانےکی صلاحیت ہو گی،نادرا سینٹرز میں اہلکاروں کی کارکردگی کی بنیاد پر انعام اور سزا کا نظام لانے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ نادرا سینٹرز میں عوامی شکایات کا واضح نظام لانے کی ہدایت کردی ہے،عوامی عریف پانے والے اہلکاروں کو انعام اور شکایت ملنے والے کو نکالنے کی تجویز دی ہے، نادرا کے چھ سو سے زائد اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوچکی ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv