Social

ایبٹ آباد: 6 گاڑیوں میں تصادم، 6 افرادجاں بحق

April 29, 2017
ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب ٹریلر اور مسافروین سمیت چھ گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
ڈی ایس پی حویلیاں خورشید خان کے مطابق ایبٹ آباد سے راولپنڈی جانے والا ٹریلر مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر وین سمیت 6 گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں تحصیل اسپتال حویلیاں منتقل کردی گئیں جبکہ12 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں سے دو ایبٹ آباد اسپتال منتقلی کے دوران چل بسے تاہم دیگر زخمیوں کو حویلیاں اور ایبٹ آباد کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv