Social

اسلام آباد : ڈاکوؤں کی مبینہ طور پرسڑک بند کرکے لوٹ مار

April 29, 2017
اسلام آباد کےعلاقے سہالہ میں ڈاکوؤں نےمبینہ طور پرسڑک بند کرکے لوٹ مار کی ہے ۔ اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے قادر نامی شخص جاں بحق ہوا۔ واقعہ چکیاں اسٹاپ محفوظ شہید روڈ پر پیش آیا ۔اہل علاقہ کے مطابق مقتول منڈی مویشیاں جارہا تھا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے کہوٹہ مین روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور ٹریفک بند کردی ۔پولیس دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی اور سڑک کھلوانے کے لیے مظاہرین سے مذاکرات کیے ۔ مقدمے کے اندراج کی یقین دہانی کے بعد روڈ کھول دی گئی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv