April 29, 2017
کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر ہفتے کی صبح پونے پانچ بجے لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ کثیرالمنزلہ عمارت کی 17ویں منزل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائربریگیڈ کی اسنارکلز صرف 12ویں فلور تک پہنچ پائیں جبکہ سیڑھیوں کے ذریعے پائپ سولہویں منزل تک پہنچایا گیاجس کے سبب کافی وقت لگا۔تیسرے درجے کی آگ کو محکمہ فائربریگیڈ نے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ہے۔آٹھ گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو پایا نہ جا سکا۔گرمی کی شدت سے عمارت کے شیشے ٹوٹنے لگےہیں جبکہ 12 فائر ٹینڈرزاور2 واٹر باوزر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔چیف فائر آفیسرتحسین احمدکے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث اے سی میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےدیگر منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے باعث عمارت کی بجلی بند کردی گئی۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی اطلاع صبح پونے 5بجے ساتھ والی عمارت کےایک رہائشی نے دی جس کے بعد فائرٹینڈرز کوبھیجاگیا۔عمارت میں پھنسےافراد کوبھی بحفاظت نکال لیا گیا ہے،عمارت میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا تاہم 12 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باوزر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔آٹھ سال سےآگ بجھانے کے آلات نہیں خریدے گئے،وسیم اختر
Comments