تاریخ: 04/29/2017 -
پنجاب کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کرنے کا فیصلہ)
پنجاب کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا، آخری بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 20 مئی کو ہوگا۔صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کی مطابق وفاقی حکومت کے مئی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد پنجاب کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ پنجاب حکومت کا یہ اخری بجٹ ہوگا تاہم بجٹ اجلاس سے پہلے اسمبلی کے سو دن پورے کرنے کے لئے 20 کو اجلاس بلوایا جائے گا۔
Comments