Social

ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس اور گیسٹرو سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

تاریخ: 04/26/2017 - موضوع: اہم خبریں, صحت
(: پنجاب حکومت نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس اور گیسٹرو کے مریضوں کے علاج کیلئے سنٹرز قائم کرنے کا فیلصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس اور گیسٹرو کے علاج معالجے کیلئے سنٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سنٹرز کے قیام کا مقصد ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور اس میں مبتلا مریضوں کی بروقت تشخیص اور درست علاج کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پرنسپل جنرل ہسپتال معروف گیسٹرو انٹرالوجسٹ پروفیسر غیاث النبی طیب کو ہیپاٹائٹس اور گیسٹرو انٹرالوجی سنٹرز کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔پروفیسر غیاث النبی طیب تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے اقدامات کے ساتھ ساتھ مریضوں کی تشخیص اور علاج معالجے کی نگرانی کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv