Social

اداکارہ کاجول بھی گاؤرکشک کے خوف میں مبتلا

بالی وڈ اداکارہ کاجول بھی گاؤرکشک کے خوف میں مبتلا ہو گئیں ،سوشل میڈیا پردوستوں کے ساتھ کھانے کی وڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیف کھا رہی ہیں۔ بعد میں وڈیو ڈیلیٹ کر کے پیغام دیا کہ وہ گائے کا نہیں بیل کا گوشت تھا جو قانونی طور پر جائزہے۔سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کاجول نے کہا کہ ان کی وڈیو سے کئی لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو سکتے تھے اس لئے وہ گوشت سے متعلق وضاحت دینا چاہتی ہیں کیوں کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے ۔کاجول کی اس وضاحت پر اداکار انوپم کھیر نے طنز کے تیر برسا دیے اوربولےبیٹا بول کیوں نہیں دیتی وہ دیسی گاؤ ماتا نہیں ،پاناما سے خاص طورپر منگوا یا تھا۔اگر تم سچ بولو گی تو لوگ تمہاری حمایت کریں گے، بہرحال وضاحت دینا ضروری ہے ورنہ سائیکو بھگت تلواریں لے کر گھر نہ آجائیں۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv