Social

کراچی میں انٹر امتحانا ت ، نقل کرانے والا واٹس ایپ گروپ پکڑا گیا

کراچی میں انٹر کے امتحانات نقل کا سلسلہ جاری ہے، بعض امتحانی مراکز میں نقل کروانے والا واٹس ایپ گروپ پکڑا گیا ۔پانچ ہزار روپے دیں اور نقل گروپ میں شامل ہوجائیں، ہر سوال کا جواب کمرہ امتحان میں آپ کے موبائل پر حاضرہوجائے گا، سوشل میڈیا کے ذریعے نقل کے نئے طریقے ایجاد کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق طلبہ کا ایک گروپ ایسا پکڑا گيا ہے جسے کمرہ امتحان میں وٹس ایپ پر باہر سے حل شدہ پرچہ بھیجا جارہا تھا ،ایک طالبعلم پکڑا گیا تو بھید کھلتا چلا گیا۔سوشل میڈیا پر نقل کے گروپ میں شامل ہونےکے لئے طالب علموں سے ہزاروں روپے وصول کیے جارہے ہیں۔نقل مافیا نے وٹس ایپ پر پورا گروپ بنا رکھا تھا اور اپنے کلائنٹ طلبہ کو وٹس ایپ پر سوالات کے جواب بھیجے جارہے تھے ، طلبہ یہ سوال کمرہ امتحان میں اپنے پاس موجود موبائل میں وصول کرکے بالکل اس طرح امتحانی کاپی پر لکھتے رہے کہ جیسےیہ امتحان نہیں ، گھر پر بیٹھ کر کو ئی اسکول کاکام ہورہاہے ۔اگرچہ اس گروپ میں پکڑے گئے طلبہ کی تعداد مجموعی طلبہ کے مقابلے میں آٹے میں نمک جیسی ہے ، لیکن اس رجحان نے بہت سے سوالات اٹھادیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق قائد آبادکے اسکول میں طلبا سے موبائل ملے ہیں جن میںتین مختلف گروپ پہ پرچہ حل کیا جارہا تھا۔ ہر طالب علم کے پاس موبائل فون موجود تھا اور وہ کھلا ہوا تھا۔بظاہر تو اس حوالے سے بہت سخت قوانین ہیں جس کے تحت کمرۂ امتحان میںموبائل فون لے جانا منع ہے۔جو افراد نقل کروا رہے تھے،ان پر بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv