Social

ڈان لیکس معاملہ: تحریک انصاف نے پارلیمان سے رجوع کرلیا

ڈان لیکس کے معاملہ پرتحریک انصاف نے پارلیمان سے رجوع کرلیا ،تحریک انصاف کے رکن مراد سعید نے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔قراداد میں ڈان لیکس پر کمیشن کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کو ڈان لیکس کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا پابند بنایا جائے۔مراد سعید نے کہا کہ پارلیمان بالادست ہے، حکومت عمل سے ثابت کرے،حکومتی رویے اورطرز عمل سے پارلیمان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر وزیراعظم نے جھوٹ بول کرایوان کا تقدس مجروح کیا، قومی سلامتی سمیت ہر اہم معاملے پر پارلیمان کو فوقیت دینا ہوگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv