Social

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ منفی رجحان دیکھا گیا ۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار محتاط ہیں۔ یکم مئی کی تعطیل کے بعد پہلے کاروباری روز حصص بازار میں فروخت کا رجحان دیکھا جارہا ہےجس کی وجہ سے ایک موقع پر کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 400 پوائنٹس تک کمی سے 48 ہزار نو سو کی کم سطح تک گرگیا ۔معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی خبروں پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویے کے باعث شیئرز کی فروخت کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv