Social

پرویز الٰہی کا کا لا باغ ڈیم بنانے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ق ) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نےوزیراعظم نوازشریف کو بھارتی سہولت کار قرار دیدیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالا باغ ڈیم بنائے۔پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نام چاہیے پاکستان ڈیم رکھ دیں لیکن اسے بنائیں ضرور کیونکہ یہ ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور پانی کے مسائل کا واحد حل کالاباغ ڈیم ہی ہے، صرف 6سال میں ڈیم تین روپے فی یونٹ بجلی دے گا۔پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف بھارت کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں ،وہ اپنے دوست نریندر مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv