جماعت اسلامی نے گورنر ہائوس کراچی کے باہر کے الیکٹرک کے خلاف 4روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔گورنر ہائوس کے باہر میڈیا سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے 15دن میں مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ہے،معاملہ حل نہ ہوا تو 17 مئی کو دوبارہ آئیں گے۔امیر کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ گورنرسندھ نے مذاکرات کے دوران 17نکات پر کے الیکٹرک کے حکام سے خود بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گورنر نے 15دن مانگے ہیں ،ہم نے ان کا یقین کرتے ہوئے انہیں موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کو لگام دینا وفاق کی ذمے داری ہے ،وہ کراچی کے عوام کے لئے کچھ کرنے کو تیار نہیں۔
Comments