Social

ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی کھٹائی میں پڑگئی

May 03, 2017

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی حکومت نے جواب داخل کرنے کے لیےسندھ ہائی کورٹ سے مہلت طلب کر لی، مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی گئی۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے سفری اور اسپتال میں داخلے سے متعلق تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔اپنے دلائل میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم شدید علیل ہیں، علاج کے لئے بیرون ملک جانا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم نے لندن جانے کے لئے سات مئی جبکہ واپسی کے لیے 22 مئی کی ٹکٹ بھی لے رکھی ہے، اگر بروقت علاج نہیں ہوا تو وہ مفلوج ہو سکتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv