May 03, 2017
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بیت المقدس شہر پر اسرائیلی اقتدار کو قبضہ قرار دے دیا، قرارداد کے حق میں 22 جبکہ مخالفت میں 10 ووٹ آئے ، اسرائیل نے یونیسکو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قرار داد کو شرمناک قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت یونیکسو نے مقبوضہ بیت المقدس کےبارے میں اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی۔قرارداد میں زور دیا گیا تھا کہ اسرائیل بیت المقدس شہر پر مکمل اختیار نہیں رکھتا کیونکہ یہ ایک "مقبوضہ شہر" ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکومت کے تمام اقدامات کو غیر موثر قرار دیا جائے۔22 رکن ممالک نے اس قرارداد کے حق میں رائے دی، 10 نے مخالفت کی اور 26 رکن رائے شماری سے غیر حاضر تھے۔
Comments