Social

پاناما کیس میں وزیراعظم کا بدترین میڈیا ٹرائل ہوا،سعد رفیق

0
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کے خاندان کا بدترین میڈیا ٹرائل ہوا،ہم بھی مخالفین کو رعایت نہیں دیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مخالفین نے عدالت کے فیصلے کی بارہا توہین کی، انہیں کسی نے روکا نہ پوچھا، حریف مقدس گائے نہیں،عمران خان کو رعایت دیں گے نہ ہی لینے دیں گے۔ان کا مزید کہناتھاکہ آئین کے مطابق قانون کی نظرمیں سب برابر ہیں، میڈیا ٹرائل سے ہمیں جو نقصان ہونا تھا ہوچکا۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران عمران خان، شیخ رشید، سراج الحق روزانہ تبصرے کرتے رہےجبکہ پی ٹی آئی سربراہ جلسوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے کومسخ کرکے پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے باوجود پی ٹی آئی والوں نے آج عدالت کے باہر زہر اگلا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv