پاکستان سمیت دنیا بھر میں 4مئی کادن فائر فائٹرز کی خدمات کے اعتراف کے طور پر منایا جاتا ہے، جو اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔فائر فائٹرز ایسے مردِ میدان ہیں جو کہ کسی بھی طرح کی آگ میں سینہ سپر ہو کر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیتے ہیں۔آگ کا استعمال زندگی کا ایک لازمی جزو ہے ،مگر یہی آگ بے قابوہو جائے تو قیمتی املاک کیساتھ انسانی جانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ بن جاتی ہے۔
Comments