May 04, 2017
پنجاب حکومت نے طالب علموں میں تقسیم کرنے کے لیے 56 ہزار لیپ ٹاپ منگوا لیے۔کسٹمز ذرائع کے مطابق 56 ہزار لیپ ٹاپ کارگو پرواز کے ذریعے چین سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ ڈیوٹی کلیئرنس کے بعد پنجاب حکومت کے حوالے کیے جائیں گے، پنجاب حکومت یہ لیپ ٹاپ ذہین طلبا و طالبات میں تقسیم کرے گی۔
Comments