Social

بھارت کا ایک اور بھونڈا الزام


    بھارتی فوجیوں کی مبینہ ہلاکت اورلاشیں مسخ کرنے کی کہانی میں نیا موڑ آ گیا، بھارت نے پاک فوج پر ایک اور بھونڈا الزام لگا ڈالا، پہلے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو مسخ کرنے کا الزام پاک فوج پر لگایا اور اب مفروضوں کی بنیادپر بھارتی وزیر دفاع نئی منطق لائے ہیں کہ پاک فوج نے اگر حملہ نہیں کیا تو حملہ آوروں کے فرار میں مدد کی ۔واضح رہے کہ آئی ایس پی آر بھارتی فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کا الزام مستردکرچکا ہے، آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ پاک فوج نےکنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، بھارتی الزام بے بنیاد ہے۔پاک فوج کےخلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام بھارت اب کھسیانی بلی کھمبانوچے کی مثال بن گیاہے۔ بھارت نے چند روز قبل پاکستانی فوج کےہاتھوں اپنے اہلکاروں کی موت کا من گھڑت فسانہ میڈیا کے سامنےحقیقت کے روپ میں پیش کرنےکی کوشش کی تھی، ثبوت نہ پیش کرسکا تو اب نئی کہانی سنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv