Social

امریکی صدرٹرمپ سےفلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات

May 04, 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن معاہدہ اتنا مشکل نہیں جتنا لوگ سوچتےہیں، امریکا امن معاہدہ کرانے کیلئے پرعزم ہے ،فلسطینی صدرنے کہا کہ امن صرف دوریاستی حل میں ہے،جو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھی مددگار ہوگا۔وائٹ ہاؤس میں امریکی صدرٹرمپ سےفلسطینی صدرمحمود عباس نے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن معاہدےکیلئے اسرائیل اورفلسطین کےساتھ کام کرنےکیلئےپُرعزم ہیں، اسرائیل اورفلسطین کےدرمیان امن قائم کرنا چاہتےہیں۔فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی دو ریاستی حل کےتحت امن چاہتےہیں، جو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھی مددگارہوگا، امن کے حوالے سے ٹرمپ کی کوششوں کےنتیجے میں نئےاسباب پیداہوں گے، وقت آگیا ہےکہ اسرائیل فلسطینی زمین اورشہریوں پر قبضےکوختم کردے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv