وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت خطہ میں معاشی خوشحالی اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے پی آئی اے وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے براہ راست پروازیں جلد شروع کرے گا۔اس سے نہ صرف علاقائی روابط میں تیزی آئے گی بلکہ خطہ میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سے جمعرات کو ملاقات کے دوران کیا۔
Comments