Social

وزیر اعظم کی موبائل پاور پلانٹس کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت

وزیر اعظم نواز شریف نے گرمیوں میں بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پیش کردہ موبائل پاور پلانٹس لگانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 24 اپریل کو ہونے والے کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ بجلی کی طلب اور رسد کا فرق بہت زیادہ ہے، ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔جیو نیوز کے نمائندے سیف الرحمان کے مطابق 24 اپریل کو وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے پیش کئے گئے شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانئے کے اعدادوشمار سے اختلاف کیا تھا۔وزارت پانی وبجلی نے کہا تھا کہ شہروں میں 6 جبکہ دیہی علاقوں 8 میں بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں 10 سے بارہ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے جاری منصوبوں کو مکمل ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا،بجلی کی کمی پورا کرنے کے موبائل پاور پلانٹس کے آپشنز سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv