چین میں گرد آلود طوفانی ہوائوں نے شمالی علاقوں کو دو دنوں سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا رہا، جبکہ حد نظر بھی زیادہ دور تک نہ رہی۔تیز ہوائیں چلنے سے بیجنگ سمیت چین کے کئی علاقوں میں حد نگاہ بہتر ہوئی ہے ، کچھ علاقوں میں آج بھی ریت کے طوفان کا زور ہے ، ریتیلے طوفان کو اس سال کا سب سے طاقتور طوفان قرار دیاجارہا ہے ۔جبکہ چینی حکام نے لوگوں کو ضروری اقدامات اپنانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں، تاکہ موسم کی شدت سے بچا جاسکے۔
Comments