کراچی کے علاقے کریم آباد میں عمارت کی بیسمنٹ میں آگ لگ گئی، جس پر بعد میں قابو پالیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کریم آباد مینا بازار کی عمارت کے بیسمنٹ میں آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں روانہ کی گئی۔فائر بریگیڈ حکام نے آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔ آگ سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ ایک دکان میں لگی تھی جس میں لکڑیاں موجود تھیں۔
Comments