آئی پی ایل پلے آف سے باہر ہونے والے رائل چیلنجرز بنگلور جمعہ کو کنگز الیون پنجاب سے بھی شکست کھاگئی۔ فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 138 رنز اسکور کیے۔فاسٹ بولر انکیت چودھری اور لیگ اسپنر يجویندر چہل نے 2،2 وکٹ لیے۔ جواب میں ناکام سائیڈ 19 ویں اوور میں 119 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔کرس گیل کوئی رن بنائے بغیر آئوٹ ہوئے، کپتان کوہلی 6اور ڈیویلیئرز 10 رنز بناسکے، جبکہ مندیپ سنگھ نے 46 کی اننگز کھیلی جو ناکافی ثابت ہوئی۔ سندیپ شرما اور اکشر پٹیل نے 3،3وکٹ لیے۔
Comments