کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رکشے اور وین میں ٹکر سے 9افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ،جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثہ دونوں گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔
Comments