انڈونیشیا میں200 قیدی جیل توڑھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جکارتہ میں اینڈونیشی حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جزیرہ سماٹرا میں جمعہ کے روز رونما ہوا۔بھاگنے والے قیدی جیل کی مسجد میں نماز جمعہ کے بہانے گئے اور قریبی دروازہ توڑ کر فرار ہوگئے، تاہم جیل حکام کی بروقت کاروائی کے باعث تقریبا 70 فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Comments