متحدہ عرب امارات پانی کے حصول کے لیے انٹارکٹیکا سے برفانی تودہ منتقل کرنے کا منصوبہ شروع کرے گا ۔ امارات لائے جانے والے تودے کی اوسط لمبائی 3 کلومیٹر اور موٹائی تقریباً 300 میٹر ہوگی ۔متحدہ عرب امارات اور فرانس سے تعلق رکھنے والے دو انجینئروں نے قطب جنوبی میں واقع برفانی تودے کو بحرِ ہند کے راستے 9200 کلومیٹر کھینچ کر بحرِ عرب میں فجیرہ کے ساحلوں تک لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس عمل کے دوران برفانی تودے کا ایک تہائی حصہ گُھل جائے گا جبکہ بقیہ حصے کا حجم 75 ارب لیٹر پانی ہوگا ۔
Comments