Social

ٹام کروز، مشن امپاسبل 6 میں خطرناک اسٹنٹ کریں گے

ہالی ووڈ سپراسٹار ٹام کروزآنے والی ایکشن فلم ’مشن امپاسبل 6 ‘میں کیریئر کا سب سے خطرناک اسٹنٹ کریں گے ۔فراٹے بھرتی سپر بائیکس پر دشمن سے لڑنا ہویا ہدف کا پیچھا کرتے بھاری بھرکم ائربس تک پر چڑھ جانا ہو،ہالی ووڈ کے سپر فٹ سپر اسٹار ٹام کروزاپنے اسٹنٹس خود کرنے کے عادی ہیں۔مشن امپاسبل سیریز میں انہوں نے کئی امپاسبل اسٹنٹس کو ممکن بنا کر دکھایا مگر اب سیریز کے چھٹے سیکویل میں ٹام کروز کچھ ایسا کرنے جارہے ہیںجو انہوں نے اب تک نہیں کیا۔پیرس میں جاری شوٹنگ کے دوران وہ اپنی سپر بائیک پر پہنچے۔اس دوران میڈیا کو بتایا گیا کہ ٹام کروز مشن امپاسبل 6 میں اپنی زندگی کا سب سے بڑا اسٹنٹ کرنے جارہے ہیں۔وہ اسٹنٹ کیا ہوگا،اس کے لیے مداحوں کو انتظارکرنا پڑے گا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv