Social

منظور وسان نے جولائی کو وزیر اعظم کے لئے خطرناک قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی ایک اور پیش گوئی،جولائی کو وزیر اعظم کے لئے خطرناک قرار دے دیا۔صوبائی وزیر منظور وسان نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جے آئی ٹی بن گئی،پہلے ہی کہا تھا کہ جولائی نوازشریف کے لیے خطرناک ہے ،جانا بھی پڑسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں بہت سے فیصلے ہوں گے،کچھ لوگ رہیں گے اورکچھ لوگوں کے متبادل آجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی تاجر ساتھ مری میں ملاقاتیں ہوں گی توشکوک توبڑھیں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب بجلی کی لوڈشیڈنگ پر دھرنےدیتے تھے۔چاہتاہوں کہ اپوزیشن میں اتحاد ہو،سندھ کے مسائل پر بات کی جاتی ہے تو وزیراعظم میٹنگ کابہانہ کرکے کہیں چلےجاتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv