اولمپکس 2024 کی میزبانی کیلئے جنگ اب زور پکڑ رہی ہے، جس میں اب تک امریکا اور فرانس نے تو میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن ساتھ ہی روسی صدر ولادی میر پوٹن نے بھی بڈ جمع کرانے کا عندیہ دیا ہے۔لاس اینجلس کو میگا ایونٹ کی میزبانی دلانے کی امریکی کوششوں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ امریکی بڈ کمیٹی کے سربراہ کیزی ویزرمین نے جمعہ کو میڈیا کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے وہ سب کچھ کیا ہے جو ممکن ہے۔ انہوں نے آئی او سی چیف تھامس باخ سے ٹیلی فون پر اس متعلق بات بھی کی ہے۔دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پوٹن بھی اس میدان میں اترنے کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو ایک انٹرویو میں کہا ہمارے کئی شہر میگا ایونٹ شایان شان انداز سے کرانے کے اہل ہیں۔
Comments